جس طرح کی چوری گلو بٹ کرتے ہیں اسی طرح کی یہ کرتے ہیں، شہباز گل کی میڈیا سے گفتگو

1 Views
Published

گوجرانوالہ: معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کبھی کمپرومائز نہیں کرینگے اور کرپشن کرنے والے کسی شخص کو نہیں چھوڑیں گے۔


گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی بیٹی کو اگر ریلیف دینا ہے تو پھر تمام خواتین کو ملنا چاہیے۔ عدالت کو کہا گیا کہ مفرور شخص کی تقریر دکھائی جائے، جج صاحب نے کہا کہ تمام مفروروں کے لیے ایک جیسا قانون ہے۔ صحافی بھائیوں کو ایسی پیٹشن لے کر عدالت نہیں جانا چاہیے تھا۔

معاون خصوصی نے تحریک انصاف کا عزم ایک بار پھر دہراتے ہوئے کہا کہ جو کچھ بھی ماضی میں کیا گیا، اس کا حساب دینا ہوگا۔ مفرور نواز شریف کا گوجرانوالہ جلسے میں بیانیہ پاکستان مخالف تھا۔ یہ کہتے ہیں آپ کو دیکھ لیں گے، ہم کہتے ہیں ہم آپ کو دیکھ رہے ہیں۔ اربوں کی کرپشن کرنیوالے پکڑے گئے، اب ان کی کمر دردیں ہو رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صرف ایک طبقے کیلئے آسانیاں ہیں۔ مافیا نے مختلف لوگوں کی کیٹگریز بنا رکھی تھیں۔ مافیا کا گلی، محلوں میں نیٹ ورک پھیلا ہوا تھا۔ مافیا وہ ہوتا ہے جس کے اوپر ایک خاندان ہوتا ہے۔ مافیا کی بی کیٹگری میں رانا مشہود اور سی کیٹگری میں پومی بٹ جیسے لوگ ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے چند سال پہلے تک نہیں پتا تھا کہ گوجرانوالہ کے پٹرول پمپ کس کے ہیں۔ خرم دستگیر نے گوجرانوالہ میں دستگیر پٹرولیم کا آج تک جواب نہیں دیا۔ دستگیر پٹرولیم کی 2 کنال اراضی کا ریکارڈ نہیں ملا۔ نواز شریف نے خرم دستگیر کو گوجرانوالہ کا بادشاہ بنا رکھا تھا۔

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے رنجیت سنگھ کی زمینوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ عوام اور سرکار کی زمینوں پر قبضے کیلئے یہ لوگ سیاست میں آتے ہیں۔ شریف خاندان کا سیاست میں آنے کا مقصد مال پانی بنانا تھا۔ مستقبل میں ان کے ایک ایک حواری کو سامنے لائیں گے۔


Capital TV is one of the leading news channels of Pakistan bringing you the latest current affairs from Pakistan and around the world.


Category
Pakistan Daily News & Hourly Bulletin
Be the first to comment